Eoy3s72XEAApQKS

13 تاریخ کو لاہور میں عوام کا سمندر ہوگا۔ نفیسہ شاہ

ویب ڈیسک (پشاور): پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنماوں کی پریس کانفرنس
تھا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ کے ٹی ایچ میں شدید سنگین غفلت برتی کی گئی ہے، سارے پارلیمنٹیرینز وفاق اور سینیٹ میں 31 تاریخ تک استعفے جمع کرائینگے۔

اس فیصلے کی توسیع سی اے سی میں ہوگی، 13 تاریخ کو لاہور میں عوام کا سمندر ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ انتہائی تکلیف دہ سانحہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ہوا۔ جس کے نتیجے میں ہسپتال میں 7 مریض ان کی بدانتظامی سے جان سے گئے۔ اس معاملے پر انکوائری وہی کررہے ہیں جو قانون کے مطابق خود فریق ہیں، ہسپتال میں جو کچھ ہوتا ہے اسکی زمہ دار خود بورڈ آف گورنرز ہے، کے ٹی ایچ بی او جی کے چیئرمین اس وقت کہاں تھے۔ جب کہ آکسیجن کے معائے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی

ایک نوشیروان برکی اور دوسرے فیصل سلطان ان دونوں کے خلاف کیس ہونا چاہیے۔ انکوائری میں نظام کو خراب ہونے کی بات کی گئی ہیں۔ یعنی یہاں 2 نظام ہیں، ایک نظام ایم ٹی آئی اور دوسرا تبدیلی کا جو بس تجربات ہی کررہے ہیں، یہاں کی ہیلتھ منسٹری یہ لوگ لیپ ٹاپ سے آن لائن چلا رہے ہیں، انہوں نے کیوں غفلت برتی کے سارے اختیارات بی او جی کے پاس ہی ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملکی مفاد کیخلاف بیان سے کر لاتعلقی کا اظہار پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، عطا تارڑ