1

امید ہے کہ طالبان سے ڈیل طویل ترین جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرے گی ،صدر ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں تحریک طالبان کے ساتھ طے پائے تاریخی سمجھوتے کو افغانستان میں جنگ کے خاتمے کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی طالبان کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ہفتے کے روز ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ طالبان سے ڈیل طویل ترین جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد طالبان رہ نماؤں سے ذاتی طور پر ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیر افضل مروت

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ طالبان امن کے لیے تیار ہیں، لیکن انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر طالبان نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی تو ہم اس سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  چینی انجینئرز کی سکیورٹی کیلئے بلٹ پروف گاڑیوں کی منظوری

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان کے ہمسایہ ممالک کو اس معاہدے کے بعد وہاں استحکام برقرار رکھنے میں مدد کرنی چاہیئے۔