download 224

آج پھر بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 55 سالہ خاتون زخمی

ویب ڈیسک (راولپنڈی): بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 1 خاتون زخمی ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں بارش جاری،صاف پانی کے کنویں سیلابی پانی سے بھرگئے

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 55 سالہ خاتون شدید زخمی ہوگئیں ہیں،
جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا

2 روز قبل بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر اشتعال انگیزی کی تھی، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہو گئے تھے۔