وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹوئٹ

افغان امن معاہدہ عمران خان کے نظریے کی تائید ہے جس کا اظہار وہ افغان جنگ کے آغاز سے کرتے آرہے ہیں، عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ جنگ نہیں، ڈائیلاگ ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔ افغان بھائیوں نے جنگ کے باعث تکلیفیں اٹھائیں، امن واستحکام ان کا حق ہے۔ افغانستان میں امن پورے خطے کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سنہری حروف میں لکھے جانے کے لائق ہے۔