2 357

پاک فضائیہ کا سی 130 جہازامدادی سامان لےکرآذربائیجان پہنچ گیا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)پاکستان سےخصوصی امدادی سامان لے کر پاک فضائیہ کا سی 130 جہاز آذربائیجان پہنچ گیا. پاکستانی سفارتخانہ باکو کی رپورٹ کے مطابق امدادی سامان باکو کے حیدرعلیئوف انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچایا گیا۔حکومت پاکستان نےامدادی سامان میں بڑِے خیمے, کمبل اور تیارشدہ خوراک کے ٹن آذربائیجان کو بھجوایے۔یہ امدادی سامان آذربائیجان کے حال ہی میں آزاد کردہ علاقوں میں تعمیر نو اور بے گھر افراد کی واپسی کے لیے کام کرنے والی مسلح افواج اور دیگر افراد کے لیے بھجوائی گئی ہے۔ امدادی سامان آذربائیجان میں پاکستانی سفیر نے موصول کر کہ آذری وزارت دفاع کے نمائندے کے حوالے کی گئی ہے۔
پاکستانی سفیر بلال حئی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بھجوائی گئی امداد پاکستان کے آذربائیجانی عوام کے لیے محبت اورخلوص کا ثبوت ہے, پاکستانی عوام اور حکومت آذربائیجان کےساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان اپنےآذربائیجانی عوام کی آبائی علاقوں میں آبادکاری کے لیے تعمیرنو کے لیے تیارہے۔
باکو میں پاکستانی سفارتخانہ کےمطابق آذربائیجانی حکام نے موسم سرما کے تناظرمیں پاکستان کی سخاوتانہ امداد پرشکریہ ادا کیاہے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے، مولانا فضل الرحمان