barafbari

جنوبی وزیرستان:برفباری کےباعث عوام کوشدید مشکلات درپیش

ویب ڈیسک(جنوبی وزیرستان) جنوبی وزیرستان وانا تحصیل برمل کے بیشرعلاقوں میں پہاڑوں نے برف کا سفید چادر اڑھ لی ہے برف باری کی وجہ سےسردی میں اضافہ ھوچکا ہے۔
پاک افغان مین شاہراہ نیزی نارئی سے انگوراڈا تکر ٹریفک کئی گھنٹےمعطل رہی، برفباری کے باعث علاقہ مکین اور سیروتفریح کے لیےآئےہوئے سیاح برف باری میں پھنسےرہے۔
حکومتی سطح پر ان کو سہولیات دینے کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت روڈ کو کھول دیا جس وجہ سے پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک ہرقسم کی آمدورفت کے لیے رواں دواں ہے۔
واضح رہے انگوراڈا بارڈر ہرقسم کی سہولیات سےمحروم ہے عوام نے خیبر پختونخواہ سے جنوبی وزیرستان کی سب سے زیادہ قدرتی جنگلات سے مالا مال تحصیل برمل کو بجلی،موبائل نیٹ ورک،صحت و تعلیم کی سہولیات مہیا کرنے کا پرزورمطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے موسم سرما کی پہلی برف باری دسمبر میں چھ انچ تک پڑھ گئی ہے اس سے پہلے جنوری اور فروری کے مہینوں میں برف باری شروع ھوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، شادی کی تقریب میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق