112881331 untitled

10 دنوں کے اندر راولپنڈی میں دوسرا دھماکہ۔ 6 افراد زخمی، 3 کی حالت تشویش ناک

ویب ڈیسک (راولپنڈی ): دھماکہ تھانہ گنجمنڈی کے سامنے فلٹریشن پلانٹ کے قریب ہوا۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شفٹ کر دیا گیا، پولیس اور ادارے کی نوعیت جاننے کے سلسلے میں مصروف ہیں، عوام کو دھماکے کی جگہ سے دور رکھنے کے لیے پولیس متحرک ہے۔ پولیس کے تمام ذمہ داران جائے وقوعہ پر موجود ہیں، 1122 کے اہلکار اپنے فرائض کی ادائیگی کے لئے موقع پر موجودہے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ سے 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دستی بم کے دھماکے کا علاقہ سیل کردیا گیا، دھماکہ 3 افراد کی حالت نازک 14 افراد کو ڈی ایچ کیو شفٹ کر دیا گیا،

سی سی پی او احسن یونس کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی، راولپنڈی میں 10 دونوں میں دوسرا دھماکہ ہوا ہے , انکا مزید کہنا تھا کہ گنج منڈی میں دھماکے کی نوعیت کا فی الوقت نہیں بتاسکتے ہیں، پیرودہائی اور گنج منڈی والا دھماکہ تھانوں کے قریب ہوا، انھوں نے مزید کہنا کہ دہشتگردی کی اطلاعات پہلے سے موجود ہیں، پیرودہائی بم دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، 37 سالہ سعودی خاتون دوست سمیت پراسرار طور پر لاپتہ