download 1 117

کورونا کی دوسری لہر:گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں سب سے زیادہ اموات

ویب ڈیسک (اسلام آباد): این سی او سی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا سے سب سے زیادہ 14 اموات پنجاب میں ہوئیں، 24 گھنٹوں میں جاں بحق 36 میں سے 19 مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج تھے۔ ملتان میں کورونا کیلئے مختص 64، فیصد وینٹی لیٹرز پر زیر استعمال ہیں۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

اسلام آباد کے 47 جبکہ لاہور 36، راولپنڈی 28 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں، اسلام آباد میں کورونا کیلئے مختص 44 فیصد آکسیجن بیڈز زیراستعمال ہیں۔ ملتان میں کورونا کیلئے مختص 50 فیصد آکسیجن بیڈز زیراستعمال ہیں، پشاور میں کورونا کیلئے مختص 61فیصد آکسیجن بیڈز زیراستعمال ہیں، راولپنڈی میں کورونا کیلئے مختص 56 فیصد آکسیجن بیڈز زیراستعمال ہیں۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی قصور میں حفاظتی ضمانت منظور