imran khan 32

وزیراعظم عمران خان اورافغان صدر کا ٹیلیفونک رابطہ۔دوطرفہ تعاون جاری رکھنےپراتفاق

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ،ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے پاک افغان تعلقات کی مضبوطی اورافغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے دوحہ میں ہونے والے انٹرا افغان مذاکرات کا خیر مقدم کیا اور کہا پاکستان کی تمام افغان اسٹیک ہولڈرز تک رسائی امن عمل کے لیے ہماری کاوشوں کا ایک حصہ ہے۔
پاکستان نے جامع، وسیع البنیاد اور سیاسی تصفیے کی طرف پیش رفت کو یقینی بنانے کی کوشش کی۔ طالبان پولیٹیکل کمیشن کا حالیہ دورہ پاکستان بھی اسی تناظر میں ہے. عمران خان نے ہونے والی گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ تمام افغان فریقین کو تشدد میں کمی کے اقدامات کرنے چاہئیں۔
وزیراعظم نے تمام افغان فریقین کی جانب سے تشدد میں کمی کے اقدامات کا مطالبہ دہرایا۔علامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نےامن عمل کی حمایت اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی نظریں پاک ایران تجارتی معاہدوں پر جم گئیں، پابندیوں کا خطرہ