844201 189890414

فروری یا مارچ تک پاکستان میں کورونا ویکسین دستیاب ہوجائے گی۔ ڈاکٹر فیصل سلطان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال کرنے سے عالمی وبا سے محفوظ رہنگے، تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ اس وقت کراچی میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

معاون خصوصی نے اس بات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے گنجان آباد علاقوں میں کووڈ تیزی سے پھیل رہا ہے، مگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے وبا میں کمی آجاتی ہے، سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال کورونا سے محفوظ رکھ سکتا ہے، کیونکہ ایک دوسرے سے ملنا جلنا ہی بیماری کو پھیلانے کا سبب بنتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کو کورونا کی ویکسین حصول کے حوالے سے بتایا کہ فروری یا مارچ 2021 تک پاکستان میں کورونا ویکسین دستیاب ہوجائے گی۔ گذشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پورے پاکستان میں خصوصاً بڑے شہروں میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کوویڈ 19کے بڑھتے ہوئے کیسز میں اضافے کے باعث ہسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے، اس جان لیوا وبا پر قابو پانے کے لیے پوری قوم کا تعاون کرنا بے حد ضروری ہے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو اس وبا سے بچنے کیلئے کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا، ماسک لازمی پہنیں اور ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھیں، اس کے علاوہ اجتماعات سے جانے سے گریز کریں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 7.98 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کے خلاف زیرالتوا مقدمات جلد نمٹائے جائیں، شہداء فورم بلوچستان

سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.13 فیصد، خیبرپختونخوا میں 11.68 فیصد، بلوچستان میں 9.30 فیصد اور پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.39 فیصد ہے، اس کے علاوہ اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.68 فیصد، جبکہ آزاد جموں کشمیر میں یہ شرح 8.78 فیصد اور گلگت بلتستان مثبت کیسز کی شرح 1.98 فیصد ہے۔