scrurity forces

باڑہ : سیکورٹی فورسز کی کارروائی ،لشکر اسلام کے اہم کمانڈر چار ساتھیوں سمیت گرفتار

ویب ڈیسک (خیبر )خیبر باڑہ علاقہ سپاہ میں سیکورٹی فورسزاور پولیس نے مشترکہ کاروائی کاروائی کے دوران لشکر اسلام کے اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور پولیس نے سپاہ کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ ماراگرفتار ہونے والوں کا تعلق لشکراسلام سے بتایا جاتا ہے، ان کے قبضہ سے تین خودکش جیکٹ 6 دیسی ساختہ بم برآمد کر لئے گئے ،گرفتار دہشت گردوں کی نشان دہی پر پشاورکے علاقہ بڈھ بیرمیں بھی کاروائی کی گئی، جہاں دہشت گردوں کے 8 سہولت کار گرفتار کرلئے گئے ،ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے 25 دسمبر کو پشاورمیں بڑی کاروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی،گرفتار دہشت گردوں کو مزیدتفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ : موٹر سائیکل حادثے میں 3نوجوان جاں بحق