E45640F7 D7AA 48AE 9833 E52509D0D75E w408 r1 s

پاکستان نے امریکہ طالبان معاہدہ کے بعد بین الافغان مذاکرات کے لیے تیاریاں شروع کر دیں

ناروے اور انڈونیشیا کی جانب سے بین الافغان مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کر دی گئی، ابھی بین الافغان مزاکرات کے لیے مقام کا تعین نہیں کیا گیا ہے، تاہم پاکستان، امریکہ, قطر, ناروے اور انڈونیشیا سمیت متعدد مقامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، پاکستان نے بین الافغان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے طالبان سمیت مختلف افغان گروہوں سے بھی رابطے شروع کر دئیےہیں.

انٹرا افغان ڈائیلاگ کی کامیابی ہی افغانستان میں مستقل امن کی ضمانت ہو گی, افغان قومی حکومت کے بعض اہم راہنماؤں کی جانب سے بین الافغان مذاکرات پر بعض تحفظات موجود ہیں، بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے پاکستان افغان قومی ڈائیلاگ کا انعقاد بھی کرایے گا.

مزید پڑھیں:  9 مئی کے مقدمات جلد انجام کو پہنچیں گے ، عطا تارڑ

افغانستان پر خصوصی قومی ڈائیلاگ رواں ماہ مارچ کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگا, مکالمہ میں شرکت کے لیے افغانستان کے فریقین کے مختلف وفود پاکستان پہنچیں گے, ان وفود میں افغانستان کی پارلیمان شوری ملی کے اراکین بھی شامل ہوں گے. قومی ڈائیلاگ میں امریکہ اور افغانستان کے مابین امن معاہدے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا, مکالمے میں امریکہ طالبان معاہدہ کے بعد شروع ہونے والے انٹرا افغان ڈائیلاگ اور افغان قومی حکومت و سیاسی دھارے پر بھی تبادلہ خیال کیا جاے گا.

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں عمران خان سے سوال جواب پر پابندی عائد