پاک چین ایئرفورس مشترکہ مشقیں:انٹرسروسزہم آہنگی سےآپریشنل کامیابی کوتقویت ملتی ہے-آرمی چیف

ویب ڈیسک:آئی ایس پی آر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پاک چین مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا، ایئرچیف مجاہد انور خان نے آرمی چیف کااستقبال کیا.

ٹویٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نےپاک چین ایئرفورس کی مشترکہ مشق شاہین نوکاعملی مظاہرہ دیکھا.شاہین نو مشقوں کا آغاز 2011 میں کیا گیا تھا.

آرمی چیف نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مشترکہ مشقوں سے فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئےگا، مشقوں سےباہمی اشتراک اور آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری آئے گی،انٹرسروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے.

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں انہیں دوسروں سے منفرد کرتی ہیں، جنگی مشقوں سےپاک چین افواج ایک دوسرےکےتجربات سےفائدہ اٹھاتی ہیں،مشترکہ تربیتی مشقیں جنگی تیاریوں کیلئےضروری ہیں،انٹرسروسزہم آہنگی سےآپریشنل کامیابی کوتقویت ملتی ہے، آرمی چیف نے ایئربیس اہلکاروں کےپیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا.

آرمی چیف نےدونوں ممالک کےافسران اورجوانوں سےملاقات بھی کی.