WhatsApp Image 2020 12 11 at 12.36.35 PM 960x500 1

طورخم بارڈر پرکورونا ٹیسٹ لازمی قرار

ویب ڈیسک(لنڈی کوتل): طورخم سرحد پربارڈر کراس کرنے والوں کے لئے کورونا ٹیسٹ لازمی قراردے دیا گیا ہے۔ بارڈرحکام کےمطابق افغانستان سے پاکستان داخل ہونے والےمسافربارڈرپرکورونا لیبارٹری ٹیسٹ ظاہرکرینگے۔ لیبارٹری ٹیسٹ کلیئر ہونےپرمسافروں کو بارڈرکراس کرنے کی اجازت دی جائے گی۔12 سال سے کم بچے کورونا ٹیسٹ سے مستثنی ہونگے، بارڈرپرسکریننگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے فیصلہ کورونا وائرس کی دوسری لہر تیزی سے بڑھنے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی اے سی کے نام پر حکومت اور اپوزیشن میں نیا تنازعہ
مزید پڑھیں:  چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں


بارڈر پر کورونا ٹیسٹ فیصلے سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامناہے،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ فیس ادا نہیں کرسکتے تھرمل گن سے ٹمپریچرچیک کیا جائے۔