271256 113123 updates

دو سال میں 3 لکس ایوارڈز ،اداکاریاسرحسین کا اپنی اہلیہ اقراعزیزکوخراج تحسین

ویب ڈیسک(کراچی )اداکارہ اقرا عزیز نے لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 میں ڈراما ‘رانجھا رانجھا کردی’ میں اپنے کردار پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا، جو 2 سال کے عرصے میں ان کا تیسرا ایوارڈ ہے۔
نے 2019 میں ڈراما ‘سنو چندا’ کے لیے بہترین اداکارہ کا ویورز چوائس اور کریٹکس چوائس لکس اسٹائل ایوارڈ حاصل کیا تھا۔
اور اس سال انہوں نے رانجھا رانجھا کردی میں اپنی شاندار اداکاری پر بہتری اداکارہ کریٹکس چوائس 2020 کا لکس اسٹائل ایوارڈ اپنے نام کیا ہے
اقرا عزیز کی اس جیت پر ان کے شوہر یاسر حسین نے اپنے

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک پوسٹ میں نہ صرف اقرار عزیز کی اداکاری کی تعریف کی بلکہ انہیں بہترین بیوی بھی قرار دیا۔اداکار یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کسی بھی سطح پر ہیٹ ٹرک ایک زبردست کامیابی ہے، مبارک ہو بیگم اقرا عزیز،یاسر حسین نے لکھا کہ ‘آپ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ بہترین اہلیہ اور دوست بھی ہیں، مجھے آپ پر فخر ہے۔