7f92a813 f53e 474c a9a3 19d21ce89cd5

ڈی آئی خان موٹر وے عوام کیلئے حکومت کا بہت بڑا تحفہ ہے، وزیر اعلیٰ محمود خان

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت جنوبی اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطح اجلاس کا انعقاد ۔اجلاس میں ساوتھ ریجن کے ممبران صوبائی اسمبلی ، انتظامی سیکرٹریوں، متعلقہ ڈویژنل انتظامیہ کے اعلی حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
اجلاس کے دوران ممبران اسمبلی کی طرف سے اپنے حلقوں میں عوامی مسائل کی نشاندہی کی گئی ۔وزیر اعلی کی طرف سے ان مسائل کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری۔ پی ڈی ڈبلیو پی سے ڈی آئی خان موٹروے کی منظوری پر وزیر اعلی نے جنوبی اضلاع کے منتخب نمائندوں اور عوام کو مبارکباد دی ۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ جنوبی اضلاع کے عوام کے لیے موجودہ حکومت کا بہت بڑا تحفہ ہے، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے وزیر اعلی کا اہم اقدام ۔
وزیر اعلی نے عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کو یقینی بنانے کے لئے ہر مہینے تمام ریجنز کے الگ الگ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ان اجلاسوں میں متعلقہ ممبران اسمبلی اور صوبائی محکموں کے سربراہان شریک ہونگے۔ متعلقہ حکام جائزہ اجلاسوں میں عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں ٹھوس پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔
اس مقصد کے لئیتمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بھی متعلقہ ممبران اسمبلی کے ساتھ ہر مہینے اجلاس منعقد کر کے وزیر اعلی کو رپورٹ پیش کریں گے۔ محکموں کی سطح پر وزرا اور انتظامی سیکرٹریز بھی ممبران اسمبلی کے ساتھ ماہوار اجلاس منعقد کرکے وزیر اعلی کو پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی تجاویز سامنے آگئیں