آرمی چیف کا دو ٹوک اعلان : بھارتی فوج کوکسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائےگا

ویب ڈیسک:آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کالائن آف کنٹرول کادورہ،آرمی چیف نےایل اوسی پراگلےمورچوں پرتعینات جوانوں سےملاقات کی.

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فورسز کی اقوام متحدہ گاڑیوں کو نشانہ بنانے پر بریفنگ دی گئی

آرمی چیف نے افسروں اورجوانوں کےبلندحوصلےکوسراہا.

آرمی چیف نے افسروں اورجوانوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی فوج کوکسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائےگا،پاک فوج مادروطن کی عزت اورجغرافیائی حدودکاہرقیمت پرتحفظ کرےگی،بھارتی اشتعال انگیزیاں علاقائی امن واستحکام کیلئےخطرہ ہیں.