UN chief 18 10 1

اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملے کامعاملہ،اقوام متحدہ کاحملے کی تحقیقات کا آغاز

ویب ڈیسک :بھارت کے اقوام متحدہ فوجی مبصرین پر حملے کا معاملہ،اقوام متحدہ نے اپنے فوجی مبصر مشن اہلکاروں اور گاڑی پر بھارتی حملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک کی تحقیقات کے آغاز کی تصدیق کر دی ،
سٹیفن ڈوجیر کے مطابق اقوام متحدہ کی گاڑی سے کوئی نامعلوم شے ٹکرائی ہے ، تحقیقات کے حوالے مزید کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن تمام پہلوں سے تحقیقات کر رہا ہے،
انہوں نے کہا کہ 18 دسمبر کو اقوام متحدہ اہلکاروں کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا،اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن راولاکوٹ کے قریب اپنی معمول کا کام کر رہا تھا سٹیفن ڈوجیرک واضع رہے کہ فوجی مبصرین بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری کے متاثرین کے انٹرویو ریکارڈ کرنے پولس گاوں جا رہے تھے ،جب فوجی مبصرین کی گاڑی بھارتی قابض افوج کی فائرنگ کی زد میں آئی اس موقع پر پاک فوج نے اقوام متحدہ فوجی مبصرین کو تحفظ دیا اور راولاکوٹ پہنچایا۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، نہم و دہم سالانہ امتحانات کیلئَے ضلع بھر میں 29 سنٹرز قائم