13 1 1

کوہاٹ : گیس لوڈشیڈنگ کے بعد اب پائپ لائن میں پانی آنا شروع

ویب ڈیسک (کوہاٹ )گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر سے پریشان عوام کو ایک اور مشکل کا سامنا ۔ شہر کے اکثر علاقوں میں گیس پائپ لائن میں پانی آنے لگا ۔
گیس میٹر بھی پانی سے بھر گئے۔ چکر کوٹ کے محلہ گلہ خیل کے گھروں میں بھی پائپ لائن میں گیس کی بجائے پانی ٹپکنے لگا۔علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندے صرف فوٹو سیشن کے آتے ہیں پھر غائب ہو جاتے ہیں۔
علاقہ مکین نے مزید بتایا کہ میٹروں سے پانی نکالنے کے لیے منہ مانگے داموں پر پلمبر کو بلانا پڑتا ہے۔ شہریوںنے التجاکرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوئی گیس عوام کی مشکلات کا ازالہ کرے ۔سینئیر انجینئر ایس این جی پی ایل سمیع پراچہ کے اس حوالے سے کہا کہ سوئی گیس محکمہ گھروں میں کمپریسر استعمال کرنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کرے، زیادہ تر گھروں میں کمپریسر لگے ہوئے ہیں ،جو گیس کیساتھ پانی بھی کھینچ لیتے ہیں ۔لیکییج کی وجہ سے گیس پائپ لائن میں پانی آجاتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ گیس کی نئی لائن بچھانے پر کام جاری ہے مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، امن و امان کے حوالے سے گرینڈ جرگہ کا انعقاد، تمام تجارتی مراکز بند