22 ارب ڈالر کی عالمی ڈرونز مارکیٹ میں پاکستان کی انٹری

ویب ڈیسک: 22 ارب ڈالر کی عالمی ڈرونز مارکیٹ میں پاکستان کی انٹری، پاکستان کی پہلی ڈرون پالیسی کے اہم نکات سامنے آگئے، ڈرون کے استعمال کی اجازت کیلئے اتھارٹی بنائی جائیگی، زرعی، تحقیقاتی اور ماننٹرنگ کیلئے ڈرون کے استعمال کی اجازت دی جائیگی، سیکورٹی مقاصد، نگرانی اور دہشتگردی کی روک تھام کیلئے ڈرونز کی اجازت ہوگی،

اتھارٹی ڈرونز کی لائسنسنگ، آپریشنز اور مانیٹرنگ کا طریقہ کار طے کرے گی، اتھارٹی ڈرون کی درآمد، استعمال کیلئے قوائد تیار کرے گی، اتھارٹی ڈرونز کیلئے فلائی اور نان فلائی زونز کا تعین کرے گی، وزارت سائنس، دفاع، داخلہ ، صنعت و پیدوار کے نمائندے شامل ہونگے، سول ایوی ایشن ، فوڈ سیکورٹی، فریکونسی ایلوکیشن بورڈ کے نمائندے شامل ہونگے، پاکستان میں 8 ہزار ڈرون غیرقانونی استعمال ہورہے ہیں، ڈرونز پالیسی سے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونگے۔