اسلام آباد:پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا سیکرٹری اطلاعات سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی خواتین مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ بے نظیر بھٹو نے اپنے دور حکومت میں خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے۔ روبینہ خالد نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین کے تحفظ کے حوالے سے مزید قانون سازی بھی کریں گی۔ پیپلز پارٹی پاکستان میں خواتین کی خود مختاری کے لیے مزید اقدامات اٹھائے گی۔ ان کہ مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو عالم اسلام میں کسی ملک کی پہلی خاتون سربراہ بنیں۔ پیپلز پارٹی نے خواتین کی خود مختاری و ان کی فلاح و بہبود کے لیے بے شمار اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی بشمول صحت و تعلیم کے لیے لڑتی رہے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments