shuja ul amlik

مولانا فضل الرحمن کا دامن صاف ہے تو نیب کے سامنے پیش ہوں. مولا نا شجاع الملک

ویب ڈیسک (مردان): جے یو آئی رہنما مولا نا شجاع الملک کی میڈیا ٹاک، مولانا فضل الرحمن بند گلی میں پھنس چکے ہیں، مولا نا کا دامن صاف ہے تو نیب کے سامنے پیش ہوں، پی ڈی ایم ایک پیج پر نہیں ہے نہ ہی پی ڈی ایم حکومت کو نہیں گراسکتی ہے، پی ڈی ایم کے کسی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، سردیاں پھر ہوٹ آئیں، بارش سے موسم خوشگوار

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں میں شہنشائیت ہے، مولانا فضل الرحمن کو قوم کی نہیں اپنی ذات کی فکر ہے، اداروں کے سامنے دھرنوں کی باتیں بچکانہ ہے، نیب سے بچنے کے لئے مولا نا فضل الرحمن ڈرامے کر رہے ہیں۔
مولانا نے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے پوری جماعت کو یرغمال بنایا ہوا ہے، صفائی کی موقع دئیے بغیر رکنیت ختم کی، ہم اکیلے نہیں چاروں صوبوں کے کارکن ساتھ ہیں۔ مرکزی شوری کا ممبر ہوں اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی، مولانا سے اختلافات آج نہیں 13 سال سے ہیں، مسلم لیگ کا بیانیہ ہماری جماعت کا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم:کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 4مزدور جاں بحق