اسلام آباد: این ڈی ایم اے کے مطابق اسلام آباد میں 300 بستروں پرمشتمل جدید کیورنٹائن سینٹر قائم کر دیا گیا ہے، ایران اور کرونا وائرس کے متاثرہ دیگر ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو پندرہ روز کے لئے اس عارضی قیام گاہ میں رکھا جائے گا ، دنیا بھر میں کروانا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی ایمرجنسی کے پیش نظر کیورنٹائن سنٹر کا قیام ہنگامی بنیادوں پر ایک ہفتہ میں مکمل کیا گیا ہے –
این ڈی ایم اے کے مطابق اس عارضی قیام گاہ میں، ڈسپینسری، کیفے ٹیریا اور دیگر تفریحی سہولیات چاردیواری کے اندر فراہم کی گئی ہیں۔
اس سینٹر کا قیام کروانا وائرس سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ این ڈی ایم اے نے بیس ملین روپے کی لاگت سے کرونا وائرس کے مریضوں کی شناخت کرنے والے تین جدید سکینر بھی حاصل کیے ہیں جو کہ مختلف ائرپورٹس پر نصب کیے گے ہیں۔