جب بھی کرپشن کا نام آئے گا تو سابق وزیر اعظم نوازشریف کا نام آئے گا۔ شبلی فراز

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کو تکلیف پہنچ رہی ہو گی کیونکہ ان کے فلسفے اور نظریات کے بد ترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔ ایک دوسرے کو گھسیٹنے کا اعلان کرنے والے آج ایک دوسرے کے مہمان بن گئے ہیں۔ مریم نواز کا لاڑکانہ جانا اوپر سے لڑائی اور اندر سے بہن بھائی کی حقیقت کا ثبوت ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ حزب اختلاف کا ایجنڈا اپنی ذات سے شروع ہو کر اپنی ذات پر ہی ختم ہو جاتا ہے جبکہ ان کے پاس عوام کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ان کی اصلیت ہے کہ یہ عوام کے سامنے کچھ اور پیٹھ پیچھے کچھ اور ہوتے ہیں۔ جب بھی کرپشن، دو نمبری کا نام آئے گا تو سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام آئے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کا تابعدار اور چوروں لٹیروں کے لیے تھانیدار ہے۔ ہارس ٹریڈنگ، چھانگا مانگا، بریف کیس کا نام آئے گا تو نواز شریف کا نام آئے گا۔