sana askari

اداکارہ ثنا عسکری کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

ویب ڈیسک(کراچی)کوروناوائرس کی دوسری لہر کے اثرات شدید ہونے لگے، اداکارہ ثناعسکری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں جس کے بعد انہوں نے گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا۔

ان کی بیماری کے بارے میں اطلاع ان کے شوہر منہاج علی عسکری نے سوشل میڈیا کے ذریعے دی ۔منہاج عسکری نے اطلاع دینے کے ساتھ اپیل کی کہ ’’آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے ‘‘۔

واضح رہے کہ ثنا عسکری بے شمار ڈراموں میں کام کرچکی ہیں اوروہ آج کل بھی ایک مصروف ترین اداکارہ ہیں ، ان کے کورونا وائرس کاشکار ہونے کے باعث کئی شوٹنگز کا شیڈول متاثر ہواہے ۔