864285 2482116 isb updates

اسلام آباد کا اگلا میئر کون ہوگا؟ پولنگ جاری

ویب ڈیسک(اسلام آباد ): وفاقی دارالحکومت میں میئر کے انتخاب کیلئے پولنگ کے وقت کا آغاز ہوگیا ہے، ملک محمد رفیق چیئرمین یوسی 35 نے پہلا ووٹ کاسٹ کر کے پولنگ کا آغاز کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا اگلا میئر کون ہوگا؟ تین امیدوار میدان میں آگئے،میئر بننے کے امیدواروں کی فہرست میں مسلم لیگ نواز کے پیر عادل شاہ، پاکستان تحریک انصاف کے ملک ساجد محمود اور اظہر محمود آزاد حیثیت سے الیکشن میں شریک ہیں۔ شیخ انصر عزیز کے استعفے سے میئر کی نشت خالی ہوئی تھی

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں اضافہ، 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

انتخاب کےلیے الیکشن کمیشن کی جانب سے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد آفس کی عمارت میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر اسلام آباد کے انتخاب کیلئے الیکٹورل رول 80 ہے، 73 عہدیدار میئر اسلام آباد کے الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے اور پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں کے نئے سلسلے کی نوید سنا دی گئی

اسلام آباد کی 50 یوسیز کے چیئرمین میئر کے الیکشن کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے، 27 مخصوص نشستوں کے عہدیداران میئر کے الیکشن میں ووٹ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق خواتین کی 17 جبکہ پیزنٹ ورکرز کی دو مخصوص نشستیں ہیں اور ٹیکنوکریٹ کی ایک جبکہ غیر مسلم اور یوتھ کی ایک مخصوص نشست ہے۔