855608 6838977 PDMA updates

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سربراہی اجلاس یکم جنوری کو طلب

ویب ڈیسک(لاہور)مولانا فضل الرحمٰن نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس یکم جنوری کوطلب کر لیا گیا ہے۔

اجلاس دوپہر ایک بجے رائیونڈ میں مریم نواز کی رہائش گاہ پر ہو گا۔گزشتہ روز گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر ہونے والے پی ڈی ایم جلسے میں مولانا فضل الرحمٰن نے شرکت نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری

واضح رہے کہ گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ 31 جنوری تک وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ نہ آیا تو لانگ مارچ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان