firing 6

شہرِاقتدارمیں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، ڈاکوپولیس اہلکاروں کوبھی لوٹنےلگے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)شہرِ اقتدار میں جاری وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،عام شہریوں کی طرح ڈاکوپولیس اہلکاروں کو بھی لوٹنے لگے۔

تھانہ آئی نائن کے علاقہ کٹاریاں میں سب انسپکٹر کے ساتھ واردات،دو موٹرسائیکل سواروں نے سب انسپکٹر رفیق سے سرکاری پسٹل اور نقدی چھین لی،پولیس اہلکار کی جانب سے مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گولی سب انسپکٹر کے پیٹ میں جا لگی،زخمی پولیس افسر کا آپریشن جاری,حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کا معذور افراد کو ماہانہ وظائف دینے کا اعلان

ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد وقارالدین سید نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا ہے،ایس پی آئی نائن اور ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں دو پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں ،پولیس ٹیموں کو وقوعہ کی مکمل انوسٹی گیشن اور ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
پولیس افسران موقع پر موجود ہیں, جیوفینسنگ اور دیگر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایرانی صدر سے ملاقات