Rain 750x369 1

آئندہ24گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید ٹھنڈ جبکہ موسم خشک رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالم جبہ میں 4 ملی میٹر، بالاکوٹ 1 جبکہ بشام میں بھی ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات رپورٹ کے مطاق آئندہ روز پشاور سمیت مردان، نوشہرہ، چارسدہ صوابی شدید دھند اور سردی کی لپٹ میں رہے گیں، کالام،چترال اور پارا چنار میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرات ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا جائزہ، بقایاجات اور سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ

صوبائی دارالحکومت پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 1 جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 رہنے کا امکان ہے ۔ کوہاٹ اور بنوں کا کم سے کم درجہ حرات 1 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کا کم سے کم درجہ حرات 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوا،تخت بائی کا کم سے کم درجہ حرات صفر جبکہ دیر کا کم سے کم درجہ حرات 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ایبٹ آباد کا کم سے کم درجہ حرات منفی ایک، مانسہرہ کا صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن جولائی تک ہوجائے گی، محمد اورنگزیب