whow

کورونا کے بعد اس سے زیادہ مہلک انفیکشنز ہوسکتی ہیں۔ڈبلیو ایچ او

ویب ڈیسک : عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)  نے کورونا کو ویک اپ کال قرار دے دیا اور دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کورونا کے بعد اس سے زیادہ مہلک انفیکشنز ہوسکتی ہیں ،

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے عہدیداروں نے سال 2020 کی آخری پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ، جس میں کورونا وائرس کو ’ویک اپ کال‘ قراردےدیا۔

مزید پڑھیں:  اقتدار کے نشے میں‌دھت مودی کی انتخابی مہم، تمام قواعد بالائَے طاق رکھ دیئے

اس موقع پر پریس کانفرنس کے دوران حکام کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے بعد اس سے زیادہ مہلک انفیکشنز ہوسکتی ہیں، کورونا سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سیکھ بھی رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کل لاہور اور کراچی کا دورہ کریں گے

ڈبلیو ایچ او حکام نے کہا کہ مختلف اقدامات کے ذریعے کورونا وبا پر قابو پایا جا سکتا ہے، عہدیداروں نےعزم کا اظہار کیا کہ ہم یہ جنگ ہار نہیں سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا اور کورونا وائرس کو شکست دینی ہو گی۔