ویب ڈیسک (اسلام آباد)مسلم لیگ ن کے دو اراکین اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق سے انکارکردیا ہے،مرتضی جاوید عباسی اور سجاد اعوان سیکرٹری قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق مرتضی جاوید عباسی اور سجاد اعوان نے استعفوں کی تصدیق سے انکار کردیا،مرتضی جاوید عباسی اور سجاد اعوان نے استعفوں کو جعلی قرار دے دیا۔
دونوں ارکان قومی اسمبلی کا موقف تھا کہ ہم نے قیادت کو استعفے بھیجے تھے پتہ نہیں یہاں تک کیسے پہنچ گئے۔