0310 Coronavirus MGN

عالمگیر وبا کورونا وائرس سےمزید 71 افراد جان کی بازی ہارگئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد)کوروناکے وار تیزی سے جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 71 افراد اس عالمگیر وبا کا شکار ہوئے ، سال 2020 کے آخری روز بھی کرونا وائرس کی مہلک وبا کے وار جاری رہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2020 کے آخری چوبیس گھنٹوں میں 41 ہزار 39 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔

24 گھنٹوں میں ملک میں 2463افراد میں کرونا کی تصدیق، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 34,773ہےجبکہ4 لاکھ 37ہزار 229مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ،ملک بھر میں 4 لاکھ 82ہزار 178 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی جیل کی بجائے بیڈ روم میں سزا کاٹ رہی ہیں، عظمی بخاری

سندھ میں2 لاکھ 15ہزار 679 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں،پنجاب 1 لاکھ 38ہزار 608 کے پی 58701 کورونا کیس جبکہ
اسلام آباد میں 37888 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گلگت بلتستان 4857 بلوچستان میں 18168 کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ آزادکشمیر میں کورونا کے 8277 مصدقہ کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں کورونا سے تاحال 10176افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں 3560، پنجاب 4042افراد کرونا کے باعث جاں بحق ہوئے،کے پی میں 1649، اسلام آباد 419بلوچستان 183مریض جاں بحق ،گلگت میں 101، آزاد کشمیر 222 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 41039کورونا ٹیسٹ کئے گئے
ملک بھر میں کورونا کے 300 مریض وینٹیلیٹر پر زیرعلاج ہیں،جبکہ626ہسپتالوں میں کرونا کے 2693مریض زیر علاج ہیں
تاحال 67لاکھ 37 ہزار 107 کرونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔