917ae337e065204ec5c17942f39dec7f

بھارت اور پاکستان کے مابین جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد):بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کی ’جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے‘ کے معاہدے کے تحت اپنی اپنی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جوہری تنصیبات اور سہولیات کا یہ سالانہ تبادلہ آج یکم جنوری کو نئی دہلی اور اسلام آباد میں سفارتی چینلوں کے ذریعے ایک ساتھ ہوتا ہے،ایٹمی ہتھیار رکھنے والے دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی جوہری تنصیبات اور سہولیات پر حملہ نہ کرنے کے ایک معاہدے پر اکتیس دسمبر 1988ء کو دستخط کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی

انہوں کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ستائیس جنوری 1991ء کو نافذ العمل ہوا تھا۔ جنوری 1992ست فہرستوں کا تبادلہ ہوتا ہے،اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کو اپنی اپنی جوہری تنصیبات اور سہولیات کی فہرست ہر سال کی پہلی تاریخ یعنی یکم جنوری کوایک دوسرے کو دینا ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:  نوڈیرو ہاؤس صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار