.دددددففففففpsd

کرک میں ہندو مندر کو نذرآتش کرنے کا معاملہ خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچ گیا

ویب ڈیسک (پشاور):کرک میں ہندو مندر کو نذرآتش کرنے کا معاملہ خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچ گیا، اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن احمد کنڈی نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواءجمع کرا دی،

پشاور (یکم جنوری) جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں ضلع کرک کے تحصیل بانڈہ داﺅدشاہ کے گاﺅں ٹیری میں کچھ شرپسند عناصرنے مذہب کے نام پر ہندو اقلیتی برادری کے مذہبی عبادت گاہ کرشن دوارہ مندر کونذر آتش کیا، اس حوالے سے ہمارا مذہب اسلام جو کہ شرف انسانیت کا علمبردار دین ہے، نے بھی اسلامی ریاست میں اقلیتوں کو ان تمام حقوق کا مستحق قرار دیا گیا ہے جن کا ایک مثالی معاشرے میں تصور کیا جاسکتا ہے، ممبر صوبائی اسمبلی احمد کنڈی کے پیش کردہ تحریک التواء میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کا آئین بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا پورا پورا ضامن ہے، اور اسی طرح کے واقعات بابائے قوم قائداعظم کے ویژن کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارش جاری ،خنکی بڑھ گئی