10650523151580461462 scaled

رام چندرگوا کی بھارت کا سیکولر چہرہ مسخ کرنے پرمودی کی سربراہی میں بی جےپی پرکڑی تنقید

معروف بھارتی مصنف رام چندرگوا نے بھارت کا سیکولر اور جمہوری چہرہ مسخ کرنے پر مودی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 رام چندر گوا نے مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر اپنے خیالا ت کا اظہار  کرتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی کا شہریت ترمیمی ایکٹ جیسے قوانین بناکر بھارت کو ہندو ریاست میں تبدیل کرنا گاندھی کے تصورات کے منافی ہیں جو بھارت میں مسلمانوں کے مساوی حقوق چاہتے تھے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے فوجی آپریشن کیا تو یرغمالی قتل کر دیئے جائیں گے، حماس
مزید پڑھیں:  شام سے ایرانی فوجی کمانڈروں اور اہلکاروں کا انخلا شروع

انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کےخلاف مظاہرین نے احتجاج کا عدم تشدد کا راستہ اختیار کیا لیکن مودی حکومت تشدد کی راہ اختیار کرتے ہوئے ہر سطح پر گاندھی کے اصولوں کو پامال کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں