64b64a483cb477064f94a67bcb893886

سوائے پاکستان کےدنیا بھرمیں ادھیڑعمر کے لوگ ہیروآتے ہیں،عدنان صدیقی

ویب ڈیسک (کراچی )عداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں میری جیسی ادھیڑ عمر کے لوگ ہیرو آتے ہیں سوائے اِدھر (پاکستان) کے۔

عدنان کا کہنا تھا کہ انہیں خود سمجھ نہیں آتا کہ انہیں فلم کی پیشکش ہی نہیں کی جاتی۔ عدنان صدیقی نے مذاقاً کہا ‘‘کیا میرے والدین پہلے غریب تھے اس لیے مجھے فلم میں نہیں لیتے ؟ کیا وجہ ہے مجھے خود سمجھ نہیں آتا۔

’’عدنان صدیقی نے فلموں میں ہیرو آنے سے متعلق کہا اب ان کی ‘‘ہیرو جتنی عمر بھی نہیں رہی اور ہر کوئی ہمایوں بھی نہیں ہوسکتا۔ دنیا بھر میں میری جیسی ادھیڑ عمر کے لوگ ہی ہیرو آتے ہیں سوائے اِدھر کے ۔ اب جو عوام کو پسند ہو۔’’