iStock 120577841810 1592921992

پشاور:لیڈی ریڈنگ ہسپتال عملے کے 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی

ویب ڈیسک(پشاور): ایل آر ایچ کے کارڈیو تھراسک یونٹ کے عملے کے تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ عملے میں ایک میڈیکل آفیسر، ایک میل اور ایک فیمیل نرس شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق ساتھ کام کرنے والے دو ڈاکٹرز کا پی سی آر نیگیٹو آگیا ہے جبکہ وارڈ کے تمام عملے کا کورونا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے، فلوقت وارڈ میں دو مریض داخل ہیں ان کو دوسرے وارڈ شفٹ کر کے وارڈ میں جراثیم کش اسپرے کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  ڈالر کی قدر میں اضافہ، 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا
مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کارڈیو تھراسک وارڈ بند نہیں کر رہے ایمرجنسی کے مریضوں کے لئے واڑڈ کھلا رہے گا۔