1

وزارت ہوا بازی نے برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے سفر کرنے والے مسافروں کو مشروط سفر کی اجازت دیدی

ویب ڈیسک (راولپنڈی):حکومت کا برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے متعلق بڑا فیصلہ، وزارت ہوا بازی نے برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے سفر کرنے والے مسافروں کو مشروط سفر کی اجازت دیدی،

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق فیصلہ پر عملدرآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا، وزٹ اور ورک پرمٹ ویزا والے پاکستانیوں کو منفی کورونا رپورٹ کے تحت سفر کی اجازت دے دی، پاکستان آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرانالازمی ہوگا، برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کو ہوم آئیسولیشن اور قرنطینہ بھی کرنا ہوگا، سفارتکاروں کے اہل خانہ کو بھی منفی کورونا رپورٹس پر پاکستان سفر کی اجازت ہوگی، ایرپورٹس پر کورونا اسکریننگ کے دوران کورونا کے اثرات پر قرنطینہ سمیت گھر پر آئیسولیٹ کرنے کی شرائط ہونگی۔

مزید پڑھیں:  عراقی مزاحمتی گروپ نے اسرائیل پر ڈرون داغ دیے
مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر حملہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، وزیردفاع

برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں کا پاکستان کے ایرپورٹس پر بھی ٹیسٹ ہوگا، مثبت رپورٹ پر مسافروں کو محکمہ صحت کی ہدایت پر گھروں میں خود کو 5 دن تک قرنطینہ میں رہنا لازمی ہوگا، برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے متعلق یہ فیصلہ 31جنوری 2021 تک قابل عمل ہوگا۔