ہالی ووڈ اداکار سیف علی خان

جائیداد بیٹوں میں تقسیم نہیں کر سکتے، سیف علی خان

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان کے تینوں بیٹے ابراہیم، تیمور اور جہانگیر علی خان ان کی آبائی جائیداد جس کی مالیت 5000 کروڑ ہے کے وارث نہیں ہیں اور نہ ہی سیف علی خان کے تینوں بیٹوں میں یہ جائیداد تقسیم ہوسکتی ہے۔

سیف علی خان بھارت کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور پٹودی خاندان کے دسویں نواب ہیں۔ ان کی بھوپال میں موجود آبائی جائیداد کی مالیت تقریباً 5000 کروڑ روپے ہے۔ تاہم سیف علی خان اپنے تینوں بیٹوں کو اس جائیداد میں سے ایک روپیہ بھی نہیں دے سکتے۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی ہاؤس آف پٹوڈی سے تعلق رکھنے والی ساری جائیداد اور دیگر متعلقہ اثاثے حکومت ہند کے متنازع اینیمی ڈسپیوٹ ایکٹ کے تحت آتے ہیں۔ جس کے تحت کوئی بھی ایسی جائیدادوں یا اثاثوں میں سے کسی کا وارث ہونے دعویٰ نہیں کرسکتا جو مذکورہ ایکٹ کے دائرہ کار میں آتے ہیںاور اگر پھر بھی کوئی شخص اس جائیداد کے وارث ہونے کا دعویٰ کرنا چاہے تو اسے ہائی کورٹ جانا ہوگا بعد ازاں سپریم کورٹ اور آخر میں بھارت کے صدر کے پاس یہ معاملہ لے جانا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  کرن جوہر کے نئے پراجیکٹ میں کھرانا اور سارہ جلو گر ہونگے