امریکی لڑکی

امریکی لڑکی کو ہراساں کرنے والا نوجوان پشاور سے گرفتار

ویب ڈیسک :امریکہ کی ایک چھوٹی لڑکی کو بلیک میل اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں پشاور سے نوجوان گرفتار کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی لڑکی کوہراساں کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت

تفصیلات کے مطابق امریکی ایف بی آئی کی جانب سے ایف آئی اے کو معلومات فراہم کی گئیں تھیں کہ حیات آباد پشاور میں رہائش پذیر ایک نوجوان کی جانب سے ورجینیا میں رہنے والی بچی کو اس کی عریاں تصویروں کے باعث بلیک میل اور جنسی طور پر ہراساں کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں کان کنی کے دوران گیس دھماکہ ،3افراد جاں بحق

جس کے بعد ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے حیات آباد میں چھاپہ مار کر انس فاروق ولد فاروق احمد نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا موبائل فون بھی ایف آئی اے نے ضبط کر لیا ہے ۔

دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے نابالغ متاثرین کے اسنیپ چیٹ اکائونٹ تک غیر قانونی رسائی حاصل کی تھی اور اسی اکائونٹس سے متاثرہ بچی کی عریاں تصویریں اس کے ہاتھ لگیں جس کے بعد اس نے بچی کو بلیک میل اور جنسی طور پر ہراساں کرنا شروع کر دیا تھا۔ ایف آئی اے نے سائبر کرائمز کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: کرپشن کے الزام پر برطرف ججز سمیت 11جوڈیشل افسران بحال