قتل کے الزام

باپ کے قتل کے الزام میں بیٹا بیوی سمیت گرفتار

ویب ڈیسک (سوات)سوات میں ایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں اس کے بیٹے ،بہواور پوتے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سبزعلی ولد گلا خان سکنہ گوریکلا جامبیل نے اپنے والد کی گمشدگی رپورٹ تھانہ کوکارئی میں درج کرائی تھی جس کی نعش رپورٹ کےدو دن بعد علاقہ کوکارئی سے ملی جس کو ملزمان نے تشدد کرکے قتل کیا تھا۔ پولیس نے مقتول شخص کے خاندان کے افراد کو شامل تفتیش کرکے اصل ملزمان تک رسائی حاصل کی، گرفتار ملزمان میں عزت خان ولد گلا خان، مسماة(ج) زوجہ عزت خان اور انعام اللہ ولد عزت خان شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  تھانہ غالیگے میں ملزم کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کا منصوبہ ناکام

یہ بھی پڑھیں:مسیحی نوجوان سگے بھائی کے ہاتھوں قتل، ملزم گرفتار

دوران تفتیش عزت خان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے اپنے والد کو اصطبل میں گرا کر لاٹھی سے مارا اوربعد میں اس کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا۔ والد کوقتل کرنے کے بعد تینوں ملزمان نے مل کر پہاڑی نالے میں نعش کو چھپا دیا تھا جبکہ دو دن گزرنے کے بعد ملزمان نے رات کی تاریکی میں نعش پہاڑی نالے سے اٹھا کر شاہراہ عام پر ڈال دی تھی۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والے رسی اورلاٹھی بھی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ کوکارئی میں دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے نگران صوبائی حکومت کے دعوے کی تردید کردی