SF 1 1

دنیا مقبوضہ کشمیرمیں انسانیت کےخلاف خاموشی توڑے،سینیٹرشبلی فراز

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی وزیراطلاعات سینیٹرشبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حق خودارادیت انسان کا بنیادی پیدائشی اور عالمی قانونی حق ہے، یہ انسانی عظمت ووقارکےتقاضوں کاایک لازمی جزو ہے۔

وزیراطلاعات نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ اسکی نفی انسانی آزادی،قدروں اوراصولوں کاانکار ہے، کشمیری حریت پسندوں کوسلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہیں کوئی جبروظلم اس جائز،بنیادی جمہوری حق کےحصول کی جدوجہدسے ہٹانہ سکا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہاہے

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ آج کا دن اقوام متحدہ کو یاد دلاتا ہے کہ سیکورٹی کونسل کی5جنوری 1949ءکومقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کےذ مستقبل کے لیئے حق خودارادیت دینے کی قرارداد پرتاحال عمل نہیں ہوا، دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کے خلاف بھارتی جرائم پرخاموشی توڑے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی ایم جلسہ گاہ فائرنگ ، پشاورہائیکورٹ نے جواب مانگ لیا