ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان سے حکومتی رہنماؤں کی ملاقات، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات جلد کرانے کی ہدایت.
پرویز خٹک نے مشورہ دیا کہ موجودہ ماحول میں بلدیاتی انتخابات نہ کروائے جائیں.
وزیراعظم نے ہدایت دی کہ بلدیاتی حکومتیں عوام کی ضرورت ہیں، ہر صورت انتخابات کروائیں گے، وزیراعظم عمران خان کی پارٹی تنظیم کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی، مقامی حکومتوں کے قیام سے عوام کے مسائل جلد حل ہونگے.