PM Imran 1 750x369 1

وفاقی حکومت کاانکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنےکےلئےآرڈیننس لانےکافیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں کو دی جانے والی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا صدارتی آرڈیننس لانے کیلئےضابطہ کی کاروائی مکمل کرلی گئی ہے اور اس حوالے سےسمری کابینہ نےمنظورکرلی۔

مزید پڑھیں:  ہمیں احتجاج کا حق آئین نےدیا، وفاق تصادم کی سیاست کر رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعےآرڈیننس لانے کی منظوری دی اور وقت کی کمی کے باعث بل پارلیمنٹ سے منظورنہیں کرایا گیا۔

مزید پڑھیں:  صیہونیوں کابیروت پرحملہ، متوقع حزب اللہ سربراہ کو نشانہ بنانےکا دعویٰ

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کو24 مارچ سے پہلے آگاہ کرنا ہے۔