8144295238 734d3dd632 b

نظم وضبط کیخلاف ورزی: تحریک انصاف نے دوریجنل صدورکے خلاف کارروائی کا آغاز

ویب ڈیسک(کوئٹہ) جماعتی نظم وضبط کی خلاف ورزی کے معاملے پرتحریک انصاف نے بلوچستان کے دوریجنل صدورکے خلاف کارروائی کا آغازکردیا۔

جماعتی نظم وضبط کی خلاف ورزی کے معاملے پرتحریک انصاف نے بلوچستان کے دوریجنل صدورکیخلاف کارروائی کا آغازکردیا۔ شمال مغربی بلوچستان ریجن کے صدرڈاکٹرمنیربلوچ کواظہارِوجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا، شمال مشرقی بلوچستان کے صدر نواب خان دمڑسے بھی وضاحت طلب کرلی گئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملے تیز،3ہسپتالوں کی سروسز معطل

دونوں عہدیداران کونوٹس مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم واحتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب کی جانب سے جاری کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں سینٹ ٹکٹ کے حوالے سے جماعتی فیصلے کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیں:  ملکی صورتحال تشویشناک ،مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا : حافظ نعیم