ویب ڈیسک(اسلام آباد )معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیا کہ جو آپ سے کرپشن کا سوال پوچھے وہ بُرا، ملکی اداروں پر چڑھائی کرنے والے نااہل خود کو احتساب سے بالا تر سمجھتے ہیں۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ہر وہ طریقہ جس سے شفاف الیکشن ہو، نااہل لیگ کو قبول نہیں، ہمیشہ دھونس و دھاندلی سے جیتنے والے شفافیت کے حامی نہیں ہوسکتے۔ سابق وزیراعظم ہو کر بھی اپنے آبائی حلقے سے ہارنے عالے دھاندلی کا رونا نہ روئے
2018 الیکشن میں شاہد خاقان کو ریجیکٹ کرکے عوام نے آئینہ دکھایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ قومی معاملات پر قانون سازی پر نااہل لیگ کی منافقت پہلے دن سے آشکار ہےفیٹف قوانین ہوں یا نیب ترامیم، ن لیگ نے ہمیشہ بلیک میلنگ کی ناکام کوشش کی ہےآئین اور پارلیمان کا بھاشن دینے والوں کا قانون سازی میں کردار زیروہے۔