pm imran khan 10

کورونا میں مبتلاوزیراعظم نےسوشل میڈیا پر “آئسولیشن ” کی تصویرجاری کردی

ویب ڈیسک(اسلام آباد) گذشتہ روز کرونا میں مبتلا ہونے والے وزیراعظم عمران خان نے قوم کی جانب سے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان میں گذشتہ روز اس وقت ہل چل مچی جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا ٹیسٹ کرایا تھا اور ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک فوج کے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا

کرونا میں مبتلا وزیراعظم عمران خان نے فیس بک پر اپنے آفیشل پیچ پر آئسولیشن کی تصویر شیئر کرتے ہوئےقوم کے نام پیغام میں لکھا کہ نیک خواہشات پر عوام کا شکریہ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکن اسلحے کے ساتھ حملہ آور ہونے آ رہے ہیں،وزیرداخلہ

وزیراعظم کی جانب سے فیس بک پر کی گئی تصویر پر عوام کی بڑی تعداد اپنے کمنٹس کا اظہار کررہی ہے، ابھی تک اس تصویر کو 50 ہزار سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔