ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینٹ الیکشن کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی
عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پی پی پی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا.
عدالت نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا
پارلیمنٹ کے وقار کو برقرار رکھنے کیلئے منتخب نمائندے ہی ان مسائل کا حل نکالیں، اسلام آباد ہائی کورٹ.