molana 1

مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم اتحاد برقرار رکھنے کیلئے متحرک

ویب ڈیسک:مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم اتحاد برقرار رکھنے کیلئے متحرک،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی قیادت سے میری بات ہوئی ہے، دونوں پارٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کریں، اختلافی بیانات سے پی ڈی ایم کے مقصد کو نقصان پہنچیں گا، اختلافی بیانات سے کارکنان کے درمیان نفرت پیدا ہوگی، ہمیں آپسی اختلافات کو بھلاکر اگے بڑھنا ہوگا، سوشل میڈیا پر پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں منفی گفتگو سے گریز کریں، امید ہے تمام اپوزیشن کی پارٹی پی ڈی ایم کے فیصلوں کا احترام کریں گی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو 90 کی دہائی والی سیاست سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا.

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا قافلہ پتھر گڑھ پہنچ گیا،شیلنگ سےکئی کارکن زخمی