Maulana Fazlur Rehman

پی ڈی ایم کا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم نے استعفوں کے بغیر لانگ مارچ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عید الفطر کے بعد پیپلزپارٹی کو استعفوں پر راضی کیا جائےگا، اگر پیپلزپارٹی استعفوں کی شرط پر راضی نہ ہوئی تو پی ڈی ایم استعفے نہیں دے گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں افغان باشندوں کو پاکستانی شناختی کارڈز اجراءکی چھان بین، ریکارڈ طلب

ذرائع کے مطابق  پی ڈی ایم استعفوں کے بغیر ہی حکومت کے خلاف طویل لانگ مارچ کرے گی۔

 پی ڈی ایم نے طویل احتجاج کی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  لاہور: سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد وکلاء اور کارکنان گرفتار

 ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم جماعتوں کا 26 مارچ کا لانگ مارچ دس دن کے دھرنے کےساتھ طے کیاگیاتھا۔